بصارت

( بَصارَت )
{ بَصا + رَت }
( عربی )

تفصیلات


بصر  بَصارَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٥١٨ء میں مشتاق کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : بَصارَتیں [بَصا + رَتیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : بَصارَتوں [بَصا + رَتوں (واؤ مجہول)]
١ - آنکھوں کی روشنی، بینائی کی طاقت، دیکھنے کی قوت۔
'اس سیاہ چادر نے میری بصارت و بصیرت دونوں پر پردہ ڈال رکھا تھا۔"      ( ١٩٥١ء، حسن کی عیاریاں، ٩٣ )
٢ - فہم، عقل، سمجھ۔
'بصارت یعنی بصیرت والوں کو حواس باختہ متحیر کر کے۔"      ( ١٩١٥ء، سجاد حسین، پیاری دنیا، ٩ )
  • seeing
  • perceiving
  • discerning;  sense of sight
  • vision;  insight
  • understanding
  • knowledge