اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
٢ - دشٹ، درشٹ، چتون، نگاہ، نگہ، آنکھ، چشم۔
٣ - تیور، بصارت، روشنی چشم، بینائی چشم، جیسے آج کل ان کی نظر کمزور ہے۔
٤ - آنکھ، چشم، نین۔
ہم ہنہ پیشہ دیکھتے ہیں ہنر عیب میں ہو گی بے ہنر کی نظر (اسیر)
٥ - غور، فکر، جیسے اس بات کو تو نظر کرو۔
٦ - چشم، زخم، چشم، آسیب نظر۔
٨ - پرکھ، تمیز، شناخت، جانچ۔
جھوٹے بچوں کا دیتے ہیں دھوکا جوہری کے لئے نظر ہے شرط (آتش)
٩ - توجہ، عنایت، چشم امید، مہربانی، کرپا، التفات۔
١٠ - معائنہ، مشاہدہ، ملاحظہ۔
١١ - اندازہ، تخمینہ، اٹکل، قیاس، تجویز۔
١٢ - نیت، قصد، ارادہ، منشا۔
١٤ - سایۂ جن و پری، بھوت پریت کا اثر، چھپٹا۔