تالا

( تالا )
{ تا + لا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'تالکہ' سے ماخوذ ہے۔ اسم جامد ہے۔ اردو میں ١٨٠٢ء کو 'باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
واحد ندائی   : تالے [تا + لے]
جمع   : تالے [تا + لے]
جمع غیر ندائی   : تالوں [تا + لوں (و مجہول)]
١ - کنجی سے کھلنے کا آلہ جو دروازے یا صندوق وغیرہ پر حفاظت کے لیے لگایا جاتا ہے، قفل۔
 کلید اثر ہے جنون محبت کھلے عقل سے یہ وہ تالا نہیں ہے      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢٢٤ )