ابلق

( اَبْلَق )
{ اَب + لَق }
( عربی )

تفصیلات


بلق  اَبْلَق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - دو رنگا، خصوصاً سیاہ اور سفید، چتکبرا۔
"گائے بھینس ناپید، پر ایک جانور مثل ان کے بہ رنگ ابلق دودھ دیتا ہے"      ( ١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ١٦٠ )
٢ - گھوڑا جس کی جلد پر بڑے بڑے سیاہ و سفید یا سرخ و سفید دھبے ہوں، چتلا گھوڑا، چتکبرا گھوڑا۔
"سامنے سے غوثا قدم باز ابلق پر چلا آ رہا تھا"      ( ١٩٦٥ء، ادھ کھایا امرود، ١٣٤ )
  • Black and white
  • party-coloured
  • piebald;  spotted;  pepper-and-salt;  grey