سر ورق
فہر ستِ الفاظ
مفصل تلاش
اردو فونٹ
تجاویز و آرا
تلاش
اٹک[1]
(
اَٹَک[1]
)
{ اَٹَک }
(
ہندی
)
تفصیلات
'اٹکنا' مصدر سے حاصل مصدر ہے۔ اردو میں ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
معانی
مترادفات
انگریزی ترجمہ
اسم حاصل مصدر ( مؤنث - واحد )
جمع : اَٹَکیں [اَٹَکیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی : اَٹَکوں [اَٹَکوں (و مجہول)]
١ - رکاوٹ، مزاحمت، اٹکاوا۔
گر کام تیرا وہم کے بھٹکاو پر نہیں تیرے لیے اٹک کسی اٹکاو پر نہیں ( ١٨٤٩ء، کلیات ظفر، ٧٧:٢ )
٢ - تامل، جھجھک
تری مڑک نے پنپنے دیا نہ تجھ کو حیف تری اٹک سے تری ناو جا پڑی منجدھار ( ١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ١٧٨ )
٣ - تعلق، وابستگی، الجھاوا۔
اٹک دل کی ہے ہے بری ہے بری جگر پر ہے گویا کہ زہری چھری ( ١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٧٩ )
آڑ
(سنسکرت)
رکاوٹ
(ہندی)
اڑچن
(سنسکرت)
مَزَاحْمَت
obstacle
impediment
hindrance
bar
obstruction; anything to prevent
prevention
stoppage
check
restraint
prohibition; interruption; arrest; challenge (of a sentry); fastening (of a tent); tether; abstention; hesitation
doubt
entanglement
فیس بک
گوگل پلس
ٹوئٹر