اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - سراہنا، تعریف کرنا، واہ واہ کرنا، پسند کرنا، تعریف، واہ واہ
وتیرہ ہے یہی دنیا کا اس سے جی نہ چھوڑائے دل برائی پیٹھ پیچھے روبرو تحسین ہوتی ہے
( ١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ٣٨١ )
٢ - اچھا بنانے یا آراستہ کرنے کا عمل۔
'تحسین ہیئات اچھی چیز ہے بشرطیکہ عورتوں کی طرح بناؤ کنگی چوٹی سنگار (سنگھار) کی عادت نہ کرے۔"
( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٣١:٣ )
٣ - [ تجوید و قرات ] حروف کو صحیح مخارج سے ادا کرنے کا عمل۔
'تحسین سے مراد حروف کو ان کے صفات لازمۂ اصلی - کا خیال رکھ کر ان کے مقررہ مخارج سے ادا کرنا ہے۔"
( ١٩٤٧ء، علم تجوید و قرآت، ١٥ )
٤ - نیکی کے ساتھ نسبت دینا۔ (نوراللغات)