فعل متعدی
١ - اٹھنا کا تعدیہ۔
"اس نے اس کو اپنے کاندھے پر اٹھایا۔" رجوع کریں: اُٹھنا
( ١٨٢٥ء، منتخبات ہندی، ٨:١ )
٢ - آغاز کرنا، شروع کرنا۔
بٹھلا کے جوے کا ذکر اٹھا کر چوسر میں وہ لوٹتی سراسر
( ١٨٣٨ء، گلزار نسیم، ٤ )
٣ - (پانی یا تری کو) جذب کرنا، کھینچنا۔
"کیا خراب جاذب ہے ذرا روشنائی نہیں اٹھاتا۔"
( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٢٦٥:١ )
٤ - دے دینا، بخش دینا۔
"جس پر مہربان ہوئے توڑے کے توڑے اٹھا دیے۔"
( ١٨٩٢ء، امیراللغات، ٢، ٦٢ )
٥ - اختیار کرنا، قبول کرنا۔
خون باری فراق سے گلپوش ہو گئے کپڑوں نے رنگ داغ جگر کا اٹھا لیا
( ١٨٥٤ء، دیوان صبا، غنچہ آرزو، ٢٩ )
٦ - (شاعر کے شعر کا پہلا مصرعہ سن کر) بلند آواز سے دہرانا۔ (فرہنگ اثر، 135)