تحفظ

( تَحَفُّظ )
{ تَحَف + فُظ }
( عربی )

تفصیلات


حفظ  تَحَفُّظ

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٦٤ء کو 'تذکرۂ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
جمع   : تَحَفُّظات [تَحَف + فُظات]
١ - حفظ کرنا، یاد کرنا۔
'اگر عربی الفاظ کے تحفظ سے قوائے ذہنی کو نقصان پہنچتا ہے تو انگریزی الفاظ سے بھی وہی اثر مرتب ہو گا۔"      ( ١٨٨٤ء، تذکرۂ غوثیہ، ٣٥٢ )
٢ - حفاظت، محفوظ کرنا۔
 یہ جو کچھ ہو رہا ایک مقصد سے تحفظ اس سے ہے مقصود ناموس شریعت کا      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ٦٣٦ )
  • safeguard
  • preservation
  • conservation