اجتناب

( اِجْتِناب )
{ اِج + تِناب }
( عربی )

تفصیلات


جنب  اِجْتِناب

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج (مثنویات)" میں مستعمل ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )
١ - (کسی شخص یا شے سے) پرہیز، کنارہ کشی، احتراز، پہلو بچانا، بچنا یا دور رہنا۔
 وہاں تو ہر ادا میں مصلحت ہے اور ہم کو ہے سرور التفات کا، ملال اجتناب کا      ( ١٩٢٥ء، نقوش مانی، ١١٠ )
٢ - [ مجازا ]  محرمات شرعیہ سے دوری، تقوٰی و پارسائی۔
 اس اجتناب کا زاہد پتا لگے اس وقت جو اس نگاہ سے دم بھر تری نگاہ ملے      ( ١٩٢٧ء، شاد، مے خانہ الہام، ٣٠٢ )
  • keeping away or aloof (from) turning aside or away(from)
  • avoiding
  • shunning;  refraining (from);  abstinence;  continence;  self-control
  • self-denial;  temperance;  moderation;  austerity;  self-mortification.