اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - آواز، وہ صدا جو کسی جاندار کے بولنے سے پیدا ہو۔
" پھیپھڑوں کی ٹکر سے پیدا شدہ آواز جو ہوا پر سوار ہو کر ہمارے کان میں پہنچتی ہے بولی یا زبان ہے۔"
( ١٩٦١ء، تین ہندوستانی زبانیں، ٣١ )
٢ - زبان؛ بول چال؛ بول چال کی زبانیں۔
"ان کا لباس ان کی بولی ان کی وضع قطع سب چیزیں ہم سے الگ ہیں۔"
( ١٩٢٣ء، طاہرہ، ٨٠ )
٣ - بول، گیت، نغمہ۔
"یہ بولیاں گاتے ہوئے جاٹ اندھا دھند بے تحاشا ناچتے ہیں۔"
( ١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٥٦ )
٤ - طعن، تشنیع، تمسخر۔ (پلیٹس)
٥ - جانوروں اور پرندوں کی آواز۔
"وہ تین بولیاں بولے گا کوئی نہ سمجھے گا۔"
( ١٩١٠ء، آزاد، جانورستان،٩ )
٦ - وہ آواز جو گاہک نیلام میں قیمت بتانے کے وقت منہ سے نکالتا ہے۔
"دلال کو آواز دی اور کہا کہ اس لڑکی کو لے جا کر بولی لگوا۔"
( ١٩٤٥ء، الف لیلہ ولیلہ، ٣١٢:٦ )