لغت

( لُغَت )
{ لُغَت }
( عربی )

تفصیلات


لغو  لُغَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : لُغَتیں [لُغَتیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : لُغات [لُغات]
جمع غیر ندائی   : لُغَتوں [لُغَتوں (و مجہول)]
١ - (کسی زبان کا) لفظ، (عموماً) وہ لفظ جس کے معنی متعین اور قابل اندراج ہوں۔
"لفظ الیاس میں دوسرا لغت الیاسین ہے، جیسے: اسمٰعیل سے اسمٰعین۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٢١٣:٣ )
٢ - کسی زبان کے وہ اصوات وہ کلمات جن کے ذریعے آدمی اپنا مطلب ادا کرے، بولی، زبان۔
"چند صحابہ کے درمیان اختلاف پیدا ہوا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا چلو ابن عباس کے پاس چلیں وہ ہم سے زیادہ لغت عرب کو جاننے والے ہیں۔"      ( ١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، جولائی، ١٢ )
٣ - (کسی زبان) لفظوں کی فرہنگ جو حروف تہجی وغیرہ کی ترتیب سے مرتب کی گئی ہو، ڈکشنری۔
"ترقی اردو بورڈ کی داغ بیل ڈالی گئی جس نے اردو کی عظیم لغت تیار کرنے اور اس کو شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا۔"      ( ١٩٧٨ء، پاکستان کے تہذیبی مسائل، ٥٦ )
  • a word;  speech
  • language
  • tongue
  • dialect
  • idiom;  dictionary
  • vocabulary
  • glossary;  a form or mode of writing and pronouncing a word