اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بیٹے کی بیوی، زن پسر۔
'میری بہو اور لڑکا تسلیم کرتے ہیں اپنے گھر میں میری دعا فرما دیجیے۔"
( ١٩٢٦ء، مکتوبات شاد، ٦٣ )
٢ - [ ہندو ] جورو، بیوی۔ (فرہنگ آصفیہ، 444:1)
٣ - محلے میں کسی کے ہاں بیاہ کر آئی ہوئی دلھن، نو عروس۔ (نوراللغات، 742:1)
٤ - گھر میں آنے جانے والی بیاہی جوان عورت۔
"اتنا ہوش تم کو نہیں کہ کپڑوں پر نام لکھ لو - اب جو مصیبت ہو بھگتو اور اس غریب بہو کو تو چھٹی دو۔"
( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٥٦ )