بیاہ

( بیاہ )
{ بیاہ ( ب ی مخلوط) }
( سنسکرت )

تفصیلات


وواہ  بیاہ

سنسکرت میں اصل لفظ 'وواہ' ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں اس سے ماخوذ 'بیاہ' مستعمل ہے اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء، میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بیاہوں [بیا (ب ی مخلوط) + ہوں (و مجہول)]
١ - شادی، عروسی، نکاح کی وہ تقریب جب رخصتی کی رسم بھی ادا کی جائے۔
"وہ زمانہ بھی یاد ہے جب آپ کی لاڈلی کے بیاہ کی تیاریاں تھیں۔"      ( ١٩١٣ء، انتخاب توحید، ١٨ )
  • marriage