بیشی

( بیشی )
{ بے + شی }
( فارسی )

تفصیلات


بیش  بیشی

فارسی زبان میں اسم صفت 'بیش' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'بیشی' بنا اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم کیفیت مستعمل ہے ١٨٥٨ء میں "بیاض سحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - زیادتی، بڑھوتری، زیادہ ہونے کی کیفیت۔
"باوجود کمی اجرت متعارف صحیحہ میں بیشی ہو جائے گی۔"      ( ١٩١٧ء، علم المعیشت، ١٧٩ )