پنشن

( پِنْشَن )
{ پِن (کسرہ پ خفیف) + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Pension  پِنْشَن

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٠ء کو "مکتوباتِ سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - تنخواہ کا وہ مقرر حصہ جو ملازمت سے سبکدوش ہونے پر بعض صورتوں میں ملتا ہے، وظیفہ؛ جاگیر وغیرہ کا عوضانہ۔
'تمھارے پنشن سے افسوس اس بات کا ہے کہ ایک دوست جو اعلٰی منصب پر تھا، اس سے قبل از وقت علیحدہ ہوتا ہے۔"      ( ١٨٩٠ء، مکتوباتِ سرسید، ٣٧٥ )
  • وَظِیْفَہ
  • pension