پوچھ

( پُوچھ )
{ پُوچھ }
( سنسکرت )

تفصیلات


پرچھا  پُوچھ

سنسکرت میں لفظ 'پرچھا' سے ماخوذ 'پوچھ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٥ء کو "مذاق العارفین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - پرسش، بازپرس، استفسار، دریافت، واقفیت۔
'فرائض کے ہوتے ہوئے نوافل کی کچھ پوچھ نہیں۔"      ( ١٨٦٥ء، مذاق العارفین، ٤٨٩:٤ )
٢ - عزت، آؤ بھگت، قدر۔
'اپنے مکانات کی طرف واپس جاؤ جن میں تم رہا کرتے تھے، شاید تمھارے خیال کے مطابق تمھاری کچھ پوچھ ہو۔"      ( ١٨٩٥ء، ترجمۂ قرآن، نذیر احمد، ٥١٧ )
  • inquiry
  • question
  • interrogation;  inquiry (after)
  • call (for)
  • investigation
  • examination