ٹاور

( ٹاوَر )
{ ٹا + وَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Tower  ٹاوَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹاوَرْز [نا + وَرْز]
جمع غیر ندائی   : ٹاوَروں [ٹا + وَروں (واؤ مجہول)]
١ - مینار، برج۔
"ٹاور (Tower) مینار کے معنوں میں شاذ ہے یہ زیادہ تر بول چال میں چالوں ہے"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٦٠ )
  • tower