پوسٹ[2]

( پوسْٹ[2] )
{ پوسْٹ (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Post  پوسْٹ

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا۔ اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٨ء کو "فصل گل آئی یا اجل آئی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : پوسْٹیں [پوس (و مجہول) + ٹیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : پوسْٹْس [پوسْٹْس (و مجہول)]
١ - (پولیس وغیرہ کی) چوکی۔
"ہرے رنگ کی طویل لگژری کوچ، چیک پوسٹ کی بے رونق عمارت کے نیچے منتظر کھڑی تھی۔"      ( ١٩٧٨،ء فصلِ گل آئی یا اجل آئی، ٧٩ )
٢ - نوکری، اسامی؛ عہدہ۔
"ان ہی دنوں ایک مشہور بنک آفیسر کی پوسٹ کے لیے اخبار میں اشتہار آیا۔"      ( ١٩٨٢ء، 'روزنامہ نوائے وقت' ٢٠ جنوری، ٩ )
  • police post