چاپ

( چاپ )
{ چا + پ }
( اردو )

تفصیلات


اُردو زبان کا لفظ ہے اور اردو میں بطور اسم مونث کے مستعمل ہے ١٨٨٧ء میں "مقدس نازمین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم صوت ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : چاپوں [چا + پوں (واؤ مجہول)]
١ - پانو کی آہٹ، وہ آواز جو چلنے میں زمیں وغیرہ پر پانو رکھنے سے پیدا ہوتی ہے۔
"ان کی بیوی ان کے آنے کی منتظر بیٹھی . تھیں، چاپ سن کر جلدی سے اٹھ کھڑی ہوئیں"      ( ١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نااہل پڑوس، ٦ )
٢ - دباؤ، (شبد ساگر)
٣ - کھٹکا، آواز (اصطلاحاً) بندوق کے گھوڑے کی کمانی پر چڑھنے کی آواز یا کھٹکا۔
"کمانی کی خرابی سے گھوڑے کی چاپ نہیں ہوتی۔"      ( ١٩٤٤ء، (اصطلاحات پیشہ وراں،٨٥:٨) (حکایت الصوت) )