تصحیح

( تَصْحِیح )
{ تَص + حِیح }
( عربی )

تفصیلات


صحح  صَحِیح  تَصْحِیح

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٥٤ء کو ذوق کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - صحت، درستی، صحیح کرنا، غلطی دور کرنا۔
"اکثر اساتذہ کے دیوان جو نایاب تھے ان کو بڑی کوشش اور تلاش سے بہم پہنچا کر تصحیح و تحشیہ کے ساتھ چھاپا۔"      ( ١٩٠٧ء، شعرالعجم، ٧:١ )
٢ - [ قانون ]  کسر دور کرنے کے قاعدہ کو کہتے ہیں یعنی وہ قاعدہ یا اصول جس سے ورثا کے حصے بجائے کسر کے صحیح اعداد میں ظاہر کیے جا سکیں۔" (قانون وراثت، 71)
  • دَرُسْتی
  • صِحَت
  • rectification
  • correction
  • emendation;  verifying;  illustrating;  verification
  • attestation