تشکیل

( تَشْکِیل )
{ تَش + کِیل }
( عربی )

تفصیلات


شکل  شَکْل  تَشْکِیل

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٥ء کو "دفتر ماتم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : تَشْکِیلات [تَش + کی + لات]
جمع غیر ندائی   : تَشْکِیلوں [تَش + کی + لوں (و مجہول)]
١ - شکل بنانا، صورت بنانا، خاکہ تیار کرنا، بنانا، مرتب کرنا، مشکل دینا۔
"قانون محمدی سر ا سر تعمیری تشکیل کا محتاج ہے۔"      ( ١٩٣٨ء، اقبال، اقبال نامہ، ٣٢٠:٢ )
  • formation
  • setting up
  • organization