ٹریفک

( ٹَرَیفِک )
{ ٹَرَے (یائے لین) + فِک }
( انگریزی )

تفصیلات


Traffic  ٹَرَیفِک

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے ١٩٠٧ء میں "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - سواریوں اور راہگیروں کی آمد و رفت، (ریل جہاز وغیرہ کے مال اور مسافروں کی) آمدو رفت؛ مال کی مقدار، مسافروں کی تعداد، محکمہ۔
"باہر سڑک پر بمبئی کی ٹریفک کا شور تھا اور گھر میں عجیب سناٹا تھا"      ( ١٩٤١ء، انور، ٤٤٨ )
  • traffic