ٹریجڈی

( ٹَریجِڈی )
{ ٹَرے + جِڈی }
( انگریزی )

تفصیلات


Tragedy  ٹَریجِڈی

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے ١٨٨٠ء میں "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : ٹَریجِڈِیاں [ٹَرے +جِڈِیاں]
جمع استثنائی   : ٹَریجِڈِیز [ٹَرے + جِڈِیز]
جمع غیر ندائی   : ٹَریجِڈِیوں [ٹرے + جِڈِیوں (واؤ مجہول)]
١ - درد ناک یا المناک واقعہ، شدید حادثہ، حزنیہ، المیہ، وہ ڈراما جس کا موضوع اور اسلوب بلند ہو او انجام المناک ہو۔
"ظفر کا چہرہ اس وقت دنیا کی ٹریجڈی کا ایک نہایت صحیح مرقع تھا"      ( ١٩٣٨ء، حرماں نصیب، ٩٦ )
  • tragedy