ٹرے

( ٹِرے )
{ ٹِرے }
( انگریزی )

تفصیلات


Tray  ٹِرے

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے ١٩٥٦ء، میں "طبیب مرغی خانہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ٹین، المونیم یا دوسری دھاتوں سے بنا یا ہوا کشتی نما ظرف جس پر عموماً چائے اور کھانا وغیرہ رکھ کر مہمانوں کے لیے پیش کیا جاتا ہے، کشتی۔
"اتنے میں ٹرے میں رکابیاں اور ڈونگے لئے وہ آگیا"      ( ١٩٦٢ء، گنجینۂ گوہر، ٢٣٧ )
٢ - کشتی نما خانے (جو کسی مشین یا ٹرنک یا صندوقچے میں بنے ہوتے ہیں)۔
"مشین کے اندر دو جالی درا ٹرے ہوتے ہیں، بالائی ٹرے میں انڈے رکھے جاتے ہیں"      ( ١٩٥٦ء، طبیب مرغی خانہ، ٩١ )
  • tray