اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مٹی، چینی یا کسی دھات کا چھوٹا بڑا پھیلا ہوا برتن، صحنک، سفالی، تشتری، پلیٹ۔
"ایک رکابی میں اس کے لیے پانی رکھا اور آہستہ آہستہ اس کے پیروں کو سہلاتی رہی۔"
( ١٩٨٧ء، اک محشرِ خیال، ٨١ )
٢ - وہ گھوڑا جسے پریڈ میں پکڑ کر لے جائیں۔
نہ موڑے باگ فوجوں میں حو ہمدم ہم نوالہ ہو کہاں جاوے وہ گھوڑا چھوڑ کر یارو رکابی ہو
( ١٧٤١ء، شاکر ناجی، د، ٢٢٤ )
٣ - ساقی، پیالہ بردار، ایک قسم کا روپیہ جو کبھی لکھنؤ میں رائج تھا، تلوار جو گھوڑے کے پہلو میں لٹکتی ہے، ایک قسم کا تیل جو دمشق سے اونٹوں پر آتا تھا، رکابدار۔ (اسٹین گاس، علمی اردو لغت، فیروزاللغات، پلیٹس)