پہلے

( پَہْلے )
{ پَہ + لے }
( ہندی )

تفصیلات


پہلا  پَہْلے

ہندی سے ماخوذ اسم صفت 'پہلا' سے ماخوذ 'پہلے' اردو میں بطور متعلقِ فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٦ء کو "کلیاتِ ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ابتداء میں، شروع میں، بارِ اول۔
 کوسنا ہوتا ہے منظور انہیں جب میرا کلیاں کرتے ہیں وہ آبِ بقا سے پہلے      ( ١٩١٩ء، درشہوار، ١١٥ )
٢ - آگے، اگلے زمانے میں، اب سے قبل۔
 وہ یوں ہنستے نہ تھے پہلے رلا کے یہی ہوتا ہے اب تو ادبدا کے      ( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٧ )
٣ - پیشتر، قبل۔
 چلے جی سے ہم ان کے جانے سے پہلے مرے جاتے ہیں موت آنے سے پہلے      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام، ١٩٧ )