قبل

( قَبْل )
{ قَبْل }
( عربی )

تفصیلات


قبل  قَبْل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے۔ عربی سے اردو میں حقیقی معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٧٩ء کو "دیوان شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - آگے، پہلے، پیشتر، سامنے، پیش۔
"فورٹ و لیم کالج کے قیام سے قبل ١٧٩٦ء میں ڈاکٹر جان گلکرائسٹ نے انگریزی اردو لغت شائع کی۔"      ( ١٩٨٥ء، ترجمہ، روایت اور فن، ٩ )
  • (of time)
  • previous (to)
  • prior (to)