پہل

( پَہَل )
{ پَہَل (فتحہ پ مجہول) }
( سنسکرت )

تفصیلات


پرتھم+الہ  پَہَل

سنسکرت میں اسم 'پرتھم + الہ' سے ماخوذ 'پہل' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٩ء کو "نورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ابتداء، شروع، آغاز، پیش قدمی۔
"انہی کی خاطر سے ہندوؤں کی ایک خاص رسم سلونو کی شاہی محل میں پہل ہوئی۔"      ( ١٩٣٣ء، مغل اور اردو، ١٠٥ )
٢ - پہلے، گزرے ہوئے زمانے میں۔
"ان کی ایک اچھی مثال - کیڑوں کا پہل روپ ہے۔"      ( ١٩٤٢ء، حیوانیات، ٧٢ )
  • initiative
  • precedence
  • beginning
  • commencement;  cotton flock
  • cotton pad