ٹماٹر

( ٹِماٹَر )
{ ٹِما + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Tomato  ٹِماٹَر

انگریزی زبان کے اصل لفظ 'ٹماٹو' سے ماخوذ اردو زبان میں 'ٹماٹر' مستعمل ہے اردو میں اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے تحریری طور پر ١٩٤١ء میں "ہماری غذا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ٹِماٹَروں [ٹِما + ٹَروں (واؤ مجہول)]
١ - ایک سبزی جو دنیا کے تقریباً تمام گرم خطوں میں کاشت کی جاتی ہے پودے میں زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے گول پھول لگتے ہیں اور سرخ یا زرد رنگ کا پھل آتا ہے اس کی ٹہنیاں نازک ہوتی ہیں اور ٹماٹر کا وزن سہار نہیں سکتیں اس لیے پودے کو سہارا دے کر کھڑا رکھنا پڑتا ہے اس سے سلاد اور چٹنی بھی بنتی ہے۔
"(حیاتین) . اکثر زرد رنگ کی غذاؤں میں پائے جاتے ہیں، جیسے: ٹماٹر، شکر قند، کیلا اور زرد جڑ ترکاریاں"      ( ١٩٤١ء، ہماری غذا، ١١ )
  • tomato