چپاتی

( چَپاتی )
{ چَپا + تی }
( فارسی )

تفصیلات


چَپَات  چَپاتی

فارسی سے ماخوذ لفظ 'چپات' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'چپاتی' بنا اور اردو میں بطور اسم مسعتمل ہے۔ ١٧٨٢ء میں "دونایاب زمانہ بیاضیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : چَپاتِیاں [چَپا + تِیاں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : چَپاتِیوں [چَپا + تیوں (و مجہول)]
١ - توے پر پکائی ہوئی فطیری اور پتلی روٹی جسے پتلا بنانے یا پھیلانے میں پتھیلی کی باربار ضرب لگاتے ہیں۔
"اب اس آٹے کی روٹیاں پکاؤ، دیکھو کیسی چپاتی پکتی ہے"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٣٢ )