چتر

( چَتُر )
{ چَتُر }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً یہ سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے ١٥٩٩ء میں "کتاب تورس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : چَتُروں [چَتُروں (و مجہول)]
١ - چالاک، ہوشیار، دانا، پھرتیلا، پچیت، ماہر، عقلمند۔
"مگر اس سن میں وہ . دنیا بھر کا چتر، بلا کا چالاک، ایک ہی چلتا پرزہ تھا"      ( ١٩٠٠ء، خورشید بہو، ٨٩ )