١ - دو پیسے، دو پیسے کا سکہ(عموماً تانبے کا)؛ نقدی، (نواح آگرہ و متھرا اور راجپوتانے میں ٹکہ دو پیسے کے معنی میں بولا جاتا ہے بنگال میں روپے کے معنی میں رائج ہے۔
"جہاں تک ہو سکے ٹکے کا کام پیسے میں نکالو۔"
( ١٩١٠ء، مسلی ہوئی پتیاں، ١٠ )
٢ - کوڑی، پیسا، حقیر سی رقم۔
"میرا بھائی رو کر جواب دیتا کہ خدا کی قسم میرے پاس ٹکا بھی نہیں۔"
( ١٩٤٠ء، الف لیلہ و لیلہ، ٣٦٢:١ )