پہنائی

( پَہْنائی )
{ پَہ (فتحہ مجہول) + نا + ای }
( فارسی )

تفصیلات


پہن  پَہنا  پَہْنائی

فارسی سے ماخوذ اسم صفت 'پہنا' کے ساتھ لاحقۂ کیفیت 'ئی' ملنے سے 'پہنائی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٤٠ء کو "ستہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : پَہْنائِیاں [پَہ (فتحہ پ مجہول) + نا + اِیاں]
جمع غیر ندائی   : پَہْنائِیوں [پَہ (فتحہ پ مجہول) + نا + اِیوں (و مجہول)]
١ - چوڑائی، کشادگی، عرض، وسعت، کفایت۔
 زندگی سے تنگ سانچے میں سما جاتا ہے عشق موت سے عالم کی پہنائی پہ چھا جاتا ہے عشق      ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٢٠ )
  • expanse
  • width;  breadth