اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - وسعت، پہنائی، کشایش، گنجائش، پھیلاؤ۔
"وسعت اور کشادگی میں اسلامی عقیدوں کے پھیلاؤ کی طرف اشارہ ہے۔"
( ١٩٨٥ء، طوبٰی، ٢٧٨ )
٢ - دو چیزوں کا درمیانی فاصلہ، فصل۔
"ہاتھ کی انگلیوں کی کشادگی خلال کرنے سے بپر جاتی ہے۔"
( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٤٨ )
٣ - [ کنایۃ ] فیاضی، خوش حالی، بہتری، فراخی۔
"امراؤ بیگم اپنے ہمراہ کچھ ایسی سہولتیں بھی نہ لائی تھیں کہ جن سے غالب کی زندگی میں کشادگی پیدا ہوتی۔"
( ١٩٨٧ء، غالب ایک شاعر ایک اداکار، ٤٤ )
٤ - ہوادان، روشن دان، کھلے ہوئے حصّے۔
"تمام کشادگیاں حجروں کی جن سے ہوا کا تعلق ہے خواہ صریح ہو یا غیر صریح ہوا کو داخل یا خارج ہونے دیتے ہیں۔"
( ١٨٩١ء، مبادی علم حفظ و صحت جہت مدارس ہند، ٤٥ )
٥ - آسانی، گنجائش کے ساتھ۔
"کشتی ٹین سیاہ اس سائز کی جس میں ظروف مذکورہ بالا کشادگی کے ساتھ رکھے جا سکیں۔"
( ١٩١٦ء، خانہ داری، (معیشت)، ٢٧٥ )