عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اور گا ہے بطور اسم صفت بھی مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - عرب کے ایک مشہور سخی کا نام جسے حاتم طائی بھی کہتے ہیں، اواخر دور جاہلیت میں تھا اور قبیلۂ طے کے عبداللہ بن سعد کا بیٹا تھا۔ اس کی سخاوت و جوانمردی ضرب المثل ہے یہ نام بطور تلمیح مستعمل ہے۔
"ان کی داد و دہش کے آگے حاتم کی ضیافی ہیچ معلوم ہوتی تھی"
( ١٩٣٨ء، حالاتِ سرسید، ٧٥ )
٢ - ایک نوع کا کالا کوا، خیال ہے کہ اس کے بولنے سے جدائی یا روانگی ہو جاتی ہے۔ (پلیٹس، جامع اللغات)