تعزیر

( تَعْزِیر )
{ تَع + زِیر }
( عربی )

تفصیلات


عزر  تَعْزِیر

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے "کلیات سراج" میں ١٧٣٩ء کو مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : تَعْزِیرات [تَع + زی + رات]
جمع غیر ندائی   : تَعْزِیروں [تَع + زی + روں (و مجہول)]
١ - سزا، گوشمالی، سیاست کرنا، سزا دینا۔
 اپنے دیوانے پہ شفقت آ ہی جاتی ہے انھیں عفو کر دیتے ہیں وقت آتا ہے جب تعزیر کا      ( ١٩٠٠ء، دیوان حبیب، ٢ )
  • punishment
  • correction
  • reproof
  • censure
  • reprimand