اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کسی ملک کا نظام حکومت، ملکی تدبیر و انتظام، طریقۂ حکمرانی، احتسابِ حکومت کا قیام، حکومت کرنے کی حکمت عملی۔
"سیاست کے میدان میں بڑے بڑے انقلاب برپا ہوئے۔"
( ١٩٨٧ء، افکار، کراچی، جولائی، ١٣ )
٢ - کسی جرم کی سزا، سختی، خوف، قہرو غضب، جسمانی یا روحانی تکلیف۔
"سیاست زیادہ تر سختی اور سزا دینے کے معنی میں استعمال ہوتا تھا۔"
( ١٩٦٩ء، تاریخ فیروز شاہی (ترجمہ)، ٨٦ )
٣ - چالاکی، سیاسی جوڑ توڑ، ریشہ دوانی؛ دانشمندی، تدبیر۔
"شروع کہاں سے کروں اس خطابت سے جسے کوئی نہ پہنچ سکا یا اُس محبت سے جوہر ایک کے حصّے میں آئی ہے، اس سیاست سے جس میں آزردگی شامل ہے۔"
( ١٩٧٢ء، آوازِ دوست، ١٩٠ )
٤ - ظُلم، سختی، سخت گیری۔
سوتس کے نواسے پہ ہوئے یہ سیاست گنہ لازم ہوئے نیکی برباد جانی
( ١٧٣٢ء، کربل کتھا، ٢٢٣ )