چٹھی

( چِٹّھی )
{ چِٹھ + ٹھی }
( سنسکرت )

تفصیلات


چِتر+اکا  چِٹّھی

سنسکرت زبان کے لفظ 'چتر + اکا' سے ماخوذ اردو میں 'چٹّھی' بنا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٦٩ء میں "آخرگشت" کے قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : چِٹِّھیاں [چِٹھ + ٹِھیاں]
جمع غیر ندائی   : چِٹِّھیوں [چِٹھ + ٹِھیوں (و مجہول)]
١ - چٹ، پرچی؛ لیبل۔
"معلوم ہوتا ہے کہ چٹھی گئی اور بنئیے کے ہاں سے جنس آ گئی۔"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٨٩ )
٢ - مال کی وہ پرچی جو کسی کے نام نکلے، جب کوئی مال بیچتا ہے تو تمام خریداروں پر اس کی قیمت تقسیم کر کے روپیہ جمع کرا لیتے ہیں پھر کاغذوں پر نام لکھ کر علیحدہ رکھ دیتے ہیں اور اتنے ہی خالی کاغذوں میں سے ایک کاغذ میں مال کا نام لکھ دیتے ہیں پھر ایک ایک کاغذ دونوں طرف سے اٹھاتے ہیں جس کے نام مال کا کاغذ نکل آئے اسے وہی مال مل جاتا ہے؛ لاٹری قرعہ، چٹھی پڑنا۔ (ماخوذ : جامع اللغات)
٣ - خط، مراسلہ، رقعہ، پتر، مکتوب۔
"مسٹر کنھیا لال منشی - نے حال میں ایک چٹھی ٹائمز آف انڈیا میں لکھی ہے۔"      ( ١٩٣٦ء، خطبات عبدالحق، ٨١ )
٤ - سرمایہ جمع کرنے یا انتقال سرمایہ کی یادداشت جو مہاجن یا بنک وغیرہ سے ملتی ہے، ہنڈی چک یا ڈرافٹ وغیرہ۔
"بینک کی چٹھی تو ڈاک میں جاتی ہے اگر روپیہ بہت جلد بھیجنا مقصود ہو تو انتقال تار برقی سے ہونا چاہیے۔"      ( ١٩١٧ء، علم المعیشت، ٦٦٨ )
٥ - وہ پرچی جس پر قیمت لکھ کر چیزوں کے ساتھ لٹکا دیتے ہیں۔
"ایک طرف پارچے اور بھیڑ مسلم لٹکی دوسری طرف چٹھی قیمت ہر ایک کی لکھی۔"      ( ١٨٤٧ء، عجائبات فرنگ، ١٤٩ )
٦ - کپڑے کے تھان اور دیگر اشیاء پر لگا ہوا وہ کاغذ جس پر کارخانے کا نام اور تجارتی نشان وغیرہ چھپا ہو یا کوئی تفصیل درج ہو۔
"تھانوں پر چٹھیاں اتاریں اور چٹھی کے نیچے موٹی موٹی تین چار سطریں لکھ دیں۔"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٤٤ )
٧ - سند کار گزاری، حسن کارکردگی کی سند جو ملازم کو ملازمت چھوڑنے پر دی جائے۔
"درخواست کی کہ مجھ کو ایک چٹھی نیک نامی کی ملے۔"      ( ١٨٤٥ء، مرقع پیشہ وراں، ١٠٠ )
٨ - اجازت نامہ، پاس، پرمٹ۔
"میں کمیٹی کی طرف سے آٹے کی چٹھیاں بانٹتا پھرتا تھا کہ لوگوں نے ایک گھر بتلایا۔"      ( ١٩٢٥ء، مجالس حسنہ،٦٤:١ )
٩ - ذاتی حالات یا کاروباری کیفیت لکھا ہوا پرچہ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 195:4)
١٠ - تنخواہ وغیرہ کا بل یا ادائیگی کا حکم۔
"نواب ہنسنے لگا اور اسی وقت اس کی چٹھی نقدی کی کر دی۔"      ( ١٩١٠ء، محمد حسین آزاد، نگارستان فارس، ١٥٣ )
١١ - سادہ صاف اور کورے کاغذ کی چھوٹی پرچی جو چھوٹی موٹی چیز منگانے یا یادداشت لکھنے کے کام آتی ہے، پرچی۔
"ہر میز پر چٹھیوں کی گڈیاں رہنی چاہئیں تاکہ مطالبہ کرنے والے اپنی مطلوبہ کتابیں ان کے ذریعہ سے طلب کر سکیں۔"      ( ١٩٦١ء، انتظام کتب خانہ، ٣ )
١٢ - سخن، پروانۂ طلبی۔
"روز دس جا سے دستک چٹھی طلبا نہ جرمانہ میں روپیہ آٹھ آنہ بنا لیتے ہو۔"      ( ١٨٤٥ء، حکایت سخن سنج، ٧١ )
  • رُقْعۂ
  • مَراسْلہ
  • پَرْوانَہ