اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - فرماں روا۔ بادشاہ عموماً ہندو حکمران کے لیے مستعمل۔
"نیک اور ظالم راجے، حسیناؤں کے پیچھے مارے مارے پھرنے والے شہزادے ان کہانیوں کے کردار ہیں"
( ١٩٧٥ء، پنجاب کی لوک کہانیاں، ٦ )
٢ - سب سے بڑا ہندوستان خطاب۔
اس کے بھائی رام دیال کو بھی راجہ خِطاب عنایت کیا۔
( ١٩٥٦ء، بیگماتِ اودھ، ١٢٣ )
٣ - پنجاب میں راجپوت وغیرہ اپنے ناموں سے پہلے لکھتے ہیں۔ (جامع اللغات)
٤ - برہمنوں کا ایک فرقہ۔
"برہمن دس فرقوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ دیو، من، دوج، راجا، پیش سودر، ہڈالک، پش، ملیچھ، جانڈال"
( ١٩٣٩ء، آئینِ اکبری (ترجمہ) ٩٤:٢ )
٥ - [ ظرافت ] کانا (ظریفوں کا اصطلاح میں)۔
"اس بیچارے کو میں نے حافظ کے لقب سے یاد کیا، ہنسوڑوں کی اصطلاح میں راجہ کہتے ہیں کانے کو حافظ کہتے ہیں"
( ١٩٣١ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٦، ١:١٤ )
٦ - حجام یا نائی، (علمی اردو لغت؛ جامع اللغات)