صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جو آرام سے ہو، خوش دل، مطمئن
"تمام آدمی واقعاً پوری طرح آسودہ ہو گئے۔"
( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣، ١٣٤ )
٢ - جس کی مالی حالت اچھی ہو، خوشحال، فارغ البال۔
"اس کے چہرے سے یہ معلوم ہوتا تھا کہ کوئی بھلا آدمی ہے اپنے گھر سے آسودہ اور اقبال مند۔"
( ١٩٢٤ء، خونی راز، ٩٦ )
٣ - جس کا پیٹ یا جی کسی چیز سے بھر گیا ہو، سیر۔
لذت درد سے آسودہ کہاں دل والے ہیں فقط درد کی حسرت میں کراہے جاتے
( ١٩٥٧ء، تار پیراہن، ٥٠ )
٤ - آرام سے سویا ہوا، خوابیدہ، (مجازاً) مدفون۔
"ہزاروں بزرگ صاحب کمال اِس سرزمیں میں آسودہ ہیں۔"
( ١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ٧٥ )
٥ - پرسکون، جس میں اضطراب یا اضطرار نہ ہو۔
شب سکوت افزا، ہوا آسودہ، دریا نرم سیر تھی نظر حیراں کہ یہ دریا ہے یا تصویر آب
( ١٩٢٤ء، بانگ درا، ٢٨٨ )