حریت

( حُرِّیَّت )
{ حُر + ریْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


حری  حُر  حُرِّیَّت

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حر' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے'حریت' بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١١ء کو "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آزادی (محکومی اور غلامی کی ضد)، خودمختاری۔
"حریت کا صحیح مفہوم مجھے دوسرے دن معلوم ہوا"      ( ١٩٨٤ء، گردراہ، ٦٤ )
٢ - [ تصوف ]  خلاص ہونا سالک کا قیود اغیار سے۔
"حریت تصوف کی ایک اصطلاح بھی ہے، صوفیوں کے نزدیک حریت نام ہے خدا اور اس کی بندگی کے سوا ہر چیز سے چھٹکارا پانے کا"      ( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ٧٧٤ )
  • freedom
  • liberty
  • emancipation
  • enfranchisement