حصول

( حُصُول )
{ حُصُول }
( عربی )

تفصیلات


حصل  حُصُول

عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٦٥ء کو "چھ سرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خواہش، مقصد وغیرہ کا پورا ہونا، حاصل ہونا، برآنا۔
"ان کا طریق کار اور اندازِ حصول اور مدارج طے کرنے کا قرینہ سارے کا سارا صوفیا جیسا ہے"      ( ١٩٨١ء، سفر درسفر، ٩٣ )
٢ - حاصل، فائدہ۔
 مفت جھگڑے کو بڑھاتے ہو یہ باتیں ہیں فضول کچھ بھی ہو گا نہ بجز رنج تمہیں اس سے حصول      ( ١٨٦٨ء، شعلۂ جوالہ (واسوخت معجز)، ٨٣:٢ )
٣ - وصول، دسیتاب، میسر، ملنے، پانے والی شے۔
 بادجنوب میں تھی وہ خوشبو ملی ہوئی جس سے مجھے حصول عجب تازگی ہوئی      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٧٣ )
  • Getting
  • acquisition
  • attainment;  product
  • produce
  • issue;  profit
  • gain
  • advantage