فائدہ

( فائِدَہ )
{ فا + اِدَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنی اصل ساخت اور مفہوم کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : فائِدے [فا + اِدے]
جمع   : فَوائِد [فَوا + اِد]
جمع غیر ندائی   : فائِدوں [فا + اِدوں (و مجہول)]
١ - نفع، نقصان یا ضررَ کا نقیض؛ (مجازاً) بھلائی، نیکی۔
"ایک بوتل کا فائدہ رہتا ہے اور پھر تیل اچھا۔"      ( ١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ١٩٠ )
٢ - نتیجہ، ثمرہ، حاصل، پھل۔
 گر خامشی سے فائدہ اَخفائے حال ہے خوش ہوں کہ میری بات سمجھنی محال ہے      ( ١٨٦٩ء، دیوانِ غالب، ٣٠٥ )
٣ - غرض، مطلب، واسطہ، پیداوار، محاصل، آمدنی۔ (فرہنگِ آصفیہ)
  • profit
  • gain
  • advantage
  • utility
  • benefit
  • interest