ٹیبل

( ٹیبَل )
{ ٹے + بَل }
( انگریزی )

تفصیلات


Table  ٹیبَل

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٠٩ء میں "خوب صورت بلا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹیبَلْز [ٹے + بَلْز]
جمع غیر ندائی   : ٹیبَلوں [ٹے + بَلوں (واؤ مجہول)]
١ - میز۔
"پہلے ہم چٹاٹی پر بیٹھ کر چٹنی روٹی کھاتے تھے اب کرسی ٹیبل پر مٹن جانب اڑاتے ہیں"      ( ١٩٠٩ء، خوب صورت بلا، ٩ )
٢ - [ مجازا ]  دسترخوان۔ (اردو میں دخیل یورپی الفاظ، انگلش اردو ڈکشنری، عبدالحق)
٣ - مضامین یا اعداد وغیرہ کی فہرست جو بالترتیب الگ الگ خانوں میں درج ہو، جدول، نقشہ۔
"تقسیم ذہانت کے اس مثالی ٹیبل کی بنیاد پر مثالی خط تقسیم کھینچا جا سکتا ہے"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات اور ہماری زندگی، ٣٠٤ )
  • table