ٹیپ

( ٹیپ )
{ ٹیپ (یائے مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Tape  ٹیپ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو میں بطورر اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ٹیپوں [ٹے + پوں (واؤ مجہول)]
١ - فیتہ، کپڑے کا غذ وغیرہ کی لمبی پٹی جو مختلف کاموں میں استعمال کی جاتی ہے؛ پیمائش کرنے یا ناپنے کا فیتہ۔
"درزی کے ٹیپ سے وہ نشان زدہ فیتہ مراد ہے جس سے بدن کا ناپ لیا جاتا ہے"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٨٣ )
٢ - پلاسٹک وغیرہ کا بنا ہوا لمبا فیتہ۔ جو پھرکی پر لپٹا ہوتا ہے اور ٹیپ ریکارڈوں میں آواز بھرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
"سعوی عربیہ الشیخ جمیل آشی کے بین الاقوامی محفل قرات کے ٹیپ بھی سنوائے جائیں گے"      ( ١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، ١٨ اپریل، ٦ )
  • tape