ٹیم

( ٹِیم )
{ ٹِیم }
( انگریزی )

تفصیلات


Team  ٹِیم

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٨ء میں مکتوبات حالی میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مؤنث - واحد )
جمع   : ٹِیمیں [ٹی + میں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : ٹِیموں [ٹی + موں (واؤ مجہول)]
١ - (فٹ بال، کرکٹ وغیرہ کے) کھلاڑیوں کی ٹولی جو عموماً 11 افراد پر مشتمل ہوتی ہے، کھلاڑیوں کی جماعت جو کسی کھیل میں ایک فریق کی حیثیت سے مل کر حصہ لے۔
"کوئی اسکول یا کالج ایسا نہیں جس میں کرکٹ ٹیم نہ ہو"      ( ١٩٠٨ء، مخزن، دسمبر، ٢٣ )
٢ - "جماعت جو کسی ادارہ کے چند افراد پر مشتمل ہو، گروہ جو کسی کام میں مل کر حصہ لے"
"عالمی ادارہ صحت کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی"      ( ١٩٧٦ء، مشرق، کراچی، ١٣ اپریل، ٦ )
  • team