اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - دیوار کی تیاری کے لیے اینٹ یا گھڑے ہوئے پتھر کی چونے یا گارے سے تلے اوپر تہ بہ تہ باقاعدہ بندش۔
"ماہر معماروں، بڑھیوں اینٹوں کی چنائی کرنے والے مستریوں کے کاموں کے ساتھ ایسے کام روز بہ روز شامل ہوتے جا رہے ہیں۔"
( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٢٥١ )
٢ - کسی سوراخ کو پتھروں وغیرہ سے بھر کر بند کر دینا؛ عمارت کی بناوٹ اور ساخت۔ (فرہنگ آصفیہ؛ پلیٹس؛ جامع اللغات)
٣ - درخت وغیرہ سے پھول یا پھل توڑنا یا نیچے گرے ہوئے پھل پھول جمع کرنے کا کام۔
"روئی کی فصل چنائی کے لیے تیار کھڑی تھی۔"
( ١٩٦١ء، برف کے پھول، ٨٥ )
٤ - چننے کی مزدوری یا عمل۔ (ماخوذ : فرہنگ آصفیہ؛ شبدساگر)
٥ - [ سلائی ] شال کے خراب یا ابھرے ہوئے تار نکال کر اس کی جگہ صاف اور اچھے تار بھرنا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 161:2)
٦ - کنویں کی گولائی جو اینٹوں سے بنی ہو، گولا، چننے کی حالت۔
"اس کی جسامت کنویں یا بلاک کے مطابق ہوتی ہے اور عرض کنویں کی چنائی کی موٹائی کے برابر ہوتا ہے اس کڑے پر چنائی کا کنواں تعمیر کیا جاتا ہے۔"
( ١٩٤٨ء، رسالہ رڑکی چنائی، ١١٩ )