اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بناوٹ، ترکیب، (مجازاً) ہیئت، شکل، ڈول۔
"اس کے گھر کے دروازوں کی ساخت ایسی ہے کہ ان سے گزرنے میں نہ اونٹ والوں کو دشواری پیش آتی ہے نہ نکیل تھامنے والے پریشان ہوتے ہیں۔"
( ١٩٨٧ء، افکار، کراچی، ستمبر، ٥١ )
٢ - حقیقت، عمل، صنعت، کاریگری۔
"فولاد جب منجمند ہوتا ہے تو تکسیدی حالت کا بھی اس کی ساخت پر خاطر خواہ اثر پڑتا ہے۔"
( ١٩٧٣ء، فولادسازی، ١٢ )
٣ - تصنع، تکلف، غیر حقیقی پن۔
"ان سب علمی مضامین . میں باوجود بے ساختگی کے ساخت پائی جاتی ہے۔"
( ١٩٤١ء، انشائے داغ (مقدمہ)، ٢ )
٤ - [ ادب ] الفاظ کی ترتیب، ترکیب غوی۔
"فارسی جملے کی ساخت کا اثر اردو جملے کی ساخت پر اس صدی میں جاری رہتا ہے۔"
( ١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ١/٢، ٣١ )
٥ - بنائی ہوئی بات، مکر، جھوٹ، فریب۔ (مہذب اللغات، جامع اللغات)
٦ - درال، گھوڑے کا زین اور زیور۔ (ماخوذ : نوراللغات، مہذب اللغات)