چوکور

( چَوکور )
{ چَو (و لین) + کور (و مجہول) }

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'چتر' سے ماخوذ 'چو' کے ساتھ ہندی صفت 'کور' لگانے سے 'چوکور' بنا۔ اردو میں صفت مستعمل ہے۔ ١٩٨٤ء کو "ماڈل کمپیوٹر بنائیے" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی ( واحد )
١ - مربع، چار کونے والا۔
"اس اسی لیڑ سے حاصل ہونے والی سائن ویو کو چوکور یا مربع شکل میں تبدیل کر دیا جاتا ہے"      ( ١٩٨٤ء، ماڈل کمپیوٹر بنائیے، ٩٨ )