١ - (لفظاً) مکب عمارت جس کا طول، عرض، بلندی مساوی ہو، (مراداً) مکےّ میں مربع عمارت جس میں حجراسود نصب ہے، یہ تمام مسلمانوں کا قبلہ ہے اس کی طرف منہ کرکے نماز ادا کرتے ہیں سال میں ایک بار جب ذی الحجہ کے مہینے میں اس کی زیارت اور اس کا طواف کرتے ہیں جسے شرعاً حج کہتے ہیں، ورنہ زیارت اور طواف کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔
"خانۂ کعبہ میں ساتھ اندر گئے اور برگزیدہ نانا کے کندھے پر کھڑے رہ کر دیوار کعبہ پر نصب بت کو توڑا۔"
( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ١٧٥ )